ایک گھرانے کے تمام افراد کورونا سے انتقال کر گئے،بدقسمت گھرانے کی والدہ شادی میں شرکت کرنے کے بعد کورونا کا شکار ہوئی تھی

ایک گھرانے کے تمام افراد کورونا سے انتقال کر گئے،بدقسمت گھرانے کی والدہ شادی میں شرکت کرنے کے بعد کورونا کا شکار ہوئی تھی.
مصر میں ایک خاندان کورونا کے بے رحم ہاتھوں کی گرفت میں اس بری طرح سے آیا کہ اس گھرانے کے تمام افراد اس موذی مرض کے باعث انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس بدقسمت خاندان پر مصیبت اور موت کا پہاڑ اس وقت ٹوٹنا شروع ہوا جب اس گھرانے کی بزرگ خاتون نے ایک شادی میں شرکت کی، جہاں سے انہیں کورونا کی مریض لاحق ہو گیا۔
یہ خاتون چند روز زیر علاج رہنے کے بعد موت کے منہ میں چلی گئیں۔ اس سے قبل ان کے شوہر اور دو بیٹوں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوگئی تھی۔ ان افراد کا بھی علاج چل رہا تھا۔ ابھی والدہ کے انتقال کو دس روز ہی گزرے تھے کہ ایک بیٹے نے انکشاف کیا کہ اس کے کورونا سے متاثرہ والد اور بھائی بھی کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں