ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے.
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

اس دن کے منائے جانے کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے ملک کے تمام ریڈیو اسٹیشنز سے مختلف پروگرام نشر کیے جائیں گے جس میں ترقی کے اس جدید دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

ترقی کے اس جدید دور میں بھی ریڈیو کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

شہروں سے دور دراز واقع علاقوں میں آج بھی خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو ہی عوام میں بے پناہ مقبول ہے۔دور دراز علاقوں میں پہلے ہی ریڈیو کی کافی زیادہ اہمیت تھی لیکن اب ریڈیو کی اہمیت شہروں میں بھی کافی زیادہ واپس لوٹ آئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں