خوشی تب آتی ہے جب لوگوں کے خواب پورے ہوتے ہیں،عوام کی برکتیں میری سب سے بڑی سرمایہ کاری / وزیر اعظم

سرینگر/شہر بین ٹائمز/ماضی کے نعرے ’’آدھی روٹی کھائیں گے‘‘کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ’’’مودی گارنٹی کے تحت لوگ پوری روٹی کھائیں گے‘‘اور کہا کہ خوشی تب آتی ہے جب لوگوں کے خواب پورے ہوتے ہیں۔ ان کی برکتیں میری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے 22 جنوری کو رام جیوتی روشن کرنے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ ان کی زندگیوں سے غربت کو دور کرنے کیلئے ایک تحریک ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت دیانتداری کے ساتھ حکمرانی کے بھگوان رام کے اصولوں سے متاثر ہے اور لوگوں سے 22 جنوری کو رام جیوتی روشن کرنے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ ان کی زندگیوں سے غربت کو دور کرنے کیلئے ایک تحریک ہوگی۔مہاراشٹر کے سولاپور میں ریاست میں تقریباً 2000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ’’مودی کی گارنٹی کا مطلب ہے ‘گارنٹی پوری ہونے کی گارنٹی’۔ بھگوان رام نے ہمیں کیے گئے وعدوں کا احترام کرنا سکھایا اور ہم غریبوں کی فلاح و بہبود اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے مقرر کردہ تمام اہداف کو پورا کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا ’’خوشی تب آتی ہے جب لوگوں کے خواب پورے ہوتے ہیں۔ ان کی برکتیں میری سب سے بڑی سرمایہ کاری ہیں’’۔ ‘گھر حاصل کرنے والے لوگوں سے 22 جنوری کو رام جیوتی روشن کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، جب ایودھیا رام مندر کی تقدیس منعقد کی جائے گی، مودی نے کہا کہ یہ ان کی زندگیوں سے غربت مٹانے کے لیے ایک تحریک ہوگی۔انہوں نے کہا ’’بھگوان رام نے وہ کام کیا جس سے ان کے لوگ خوش ہوئے۔ میری حکومت غریبوں کی بہبود اور بااختیار بنانے کیلئے وقف ہے۔ ہم نے ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اسکیمیں شروع کیں‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کی فلاحی اسکیموں میں مڈل مین کے کردار کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔مودی نے کہا کہ دس سالوں میں گھر اور بیت الخلا بنائے گئے ہیں کیونکہ ان سہولیات کی کمی غریبوں بالخصوص خواتین کی توہین تھی۔انہوں نے کہا ’’ہم نے 10 کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کیے ہیں جو خواتین کیلئے مودی کی ’عزت کی ضمانت ‘ہے اور اب تک چار کروڑ سے زیادہ پکے گھر فراہم کر چکے ہیں۔ ‘‘وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود اور مزدوروں کا وقار ان کی حکومت کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ ماضی کے نعرے ’’آدھی روٹی کھائیں گے‘ کو یاد کرتے ہوئے پی ایم نے کہا کہ ’’مودی گارنٹی کے تحت آپ پوری روٹی کھائیں گے‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں