بہتر سہولیات بنیادی ڈھانچے کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں /اتل ڈھلو

سرینگر /سال023-24 مالی بجٹ کے دوران ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کے بارے میں جموں وکشمیر انتظامی کونسل نے تمام سرکاری اداروں کے سربرہان سے کہاکہ مقررہ وقت کے اندر اندر اور نئے مالی بجٹ سے پہلے تعمیراتی پروجیکٹوں کو مکمل کیاجانا چاہئے اور جوبھی ادارہ ایسا کرنے میں ناکام ثابت ہوگا تعلیم کی کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔ جموں وکشمیرکے چیف سیکریٹری اتل ڈھلو کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام اداروں کے سربراہوںنے ورچول او رذاتی طورپرشرکت کی۔ اس میٹنگ میں ایپکس بجٹ ریلیز ہونے سے اب تک تعمیراتی پروجیکٹوں کے کام اداروں میں ملازمین کی کا رکردگی جموں وکشمیر کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔جموںو کشمیرکے چیف سیکریٹری نے تمام اداروں کے سربرہان کوایک دفعہ پھر تلقین کی تعمیراتی پروجیکٹوں کے بارے میں وہ ایک ہفتے کے اندر اندر تمام تفصیلات سرکار کو فراہم کرے اور جو پروجیکٹ ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہے ان کے لئے جوڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے اس مدت کے دوران انہیں پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور اس کے لئے جو بھی ممکنہ اقدامات اٹھانے ہونگے انہیں اٹھانے سے گریز نہیں کیاجانا چاہئے ۔چیف سیکریٹری نے اعلٰی سطحی میٹنگ کے دوران اداروں کے سربرہان پر زور دیاکہ وہ بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ڈھانچے کے قیام کے سلسلے میں اپنے فرائض منصبی صدق دلی کے ساتھ انجام دے ۔اور ایساکوئی بہانہ قا بل قبول نہیں ہوگا کہ مقررہ وقت کے اندر اندر رقومات کی فراہمی کے باوجود تعمیراتی پروجیکٹ مکمل نہیںہوا ۔بتایاجارہاہے کہ کئی اداروں جن میں جل شکتی محکمہ بھی شامل ہے نے کئی پروجیکٹوں کوڈیڈ لائن کے دوران پورا کرنے میں اپنے فرائض انجام نہیں دی ہے جس پر چیف سیکریٹری نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اداروں کے سربرہان پرزور دیاکہ مالی بجٹ ریلیز ہونے کے بعد تعمیراتی پروجیکٹوں کوہاتھ میںلیاجاتا ہے اور پھر کیاوجوہات ہے کہ ایسے پروجیکٹ کی تعمیر طشنیہ طلب رہتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں