تلاشی کے دوران کوئی ملی ٹینٹ نہیں ملا، ابتدائی رابطے کے دوران فرار ہونے کا امکان

انکاؤنٹر اپڈیٹ: جنگجو فرار ہونے کا امکان..
جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں فائرنگ کا مختصر تبادلہ: پولیس
تلاشی کے دوران کوئی ملی ٹینٹ نہیں ملا، ابتدائی رابطے کے دوران فرار ہونے کا امکان

سری نگر، 18 مارچ (جی این ایس): جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے متری گام علاقے میں ہفتہ کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک مختصر گولی باری ہوئی۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ متری گام علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو ایک مخصوص اطلاع فراہم ہوئی تھی ۔ افسر نے بتایا کہ صبح کے اوقات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی تھی، جب تلاشی کو تیز کیا گیا تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد دوسری طرف سے کوئی گولی نہیں چلی اور تلاشی کے دوران انکاؤنٹر کے مقام پر کوئی عسکریت پسند نہیں ملا۔ ایسا لگتا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے دوران عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں