پلوامہ میں سرینگر کے ایک شخص کی بجلی کا جھٹکا لگنے سے موت ہو گئی۔ پلوامہ،
13 مارچ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ گاؤں میں بجلی کا جھٹکا لگنے سرینگر کے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سری نگر کا ایک بزرگ اپنی بہن کو دیکھنے کے لیے پلوامہ کے ترچل گاؤں گیا تھا۔ مقتول کی شناخت غلام حسن بخشی کے نام سے ہوئی ہے جسے سوئچ ٹھیک کرتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگا۔ اسے ضلع اسپتال پلوامہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
