دہلی۔این سی آر سمیت 5 ریاستوں میں30 سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے

ملک کی راجدھانی ددہلی۔این سی آر میں منگل کو دوپہر 2 بجکر 28 منٹ پر 30 سیکنڈ تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز نیپال میں کالیکا سے 12 کلومیٹر دور باجوڑہ میں تھا۔
اس کی شدت 5.8 ناپی گئی۔ دہلی۔این سی آر کے علاوہ اتراکھنڈ، بہار، اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان کے کچھ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چین میں بھی کئی علاقوں میں زمین کانپ رہی ہے۔

نئے سال کے آغاز کے بعد دارالحکومت میں زلزلے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے 5 جنوری کو دہلی-این سی آر اور کشمیر میں شام 7 بج کر 56 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.9 تھی۔ اس کا مرکز ہندوکش کا علاقہ تھا جو افغانستان میں فیض آباد سے 79 کلومیٹر دور تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں