قطر فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا کی فتح، میسی کا شاندار مظاہرہ

قطر فیفا ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹینا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا خاص کر میسی نے شاندار کھیل کی بدولت ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا کو فرانس کیخلاف دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی تھی تاہم قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں آج دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کا زبردست مقابلہ دیکھا گیا۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں پہلے ہاف میں ہی ارجنٹینا نے فرانس کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی تھی۔ ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے ایمباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

فرانس کے خلاف فائنل شروع ہوتے ہی لیونل میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 26 میچزکھیلنے کا اعزازحاصل کرلیا۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا آج کامیاب اختتام عمل میں آیا جبکہ فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے انتہائی زبردست مظاہرہ کیا اور جیت کےلیے زبردست کوشش کیں۔

32 ٹیموں کے درمیان گزشتہ ماہ شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں فرنچ ٹیم کو پہلے ہی فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا، البتہ ارجنٹائن کے بارے میں زیادہ وثوق سے یہ بات نہیں کی جارہی تھی تاہم اپنے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے تحریک حاصل کرنے والی ٹیم نے تمام ابہام دور کردیے۔

Courtesy: https://deccanfiles.com/argentina-win-in-qatar-fifa-world-cup-final/

اپنا تبصرہ بھیجیں