دل دہلا دینے والا واقعہ:شادی کے دن دلہن کی ہارٹ اٹیک سے موت

دل دہلا دینے والا واقعہ:شادی کے دن دلہن کی ہارٹ اٹیک سے موت
ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں 20 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب کے دوران ہی منڈپ میں ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کو لکھنؤ کے مضافات میں ملیح آباد کے بھدوانا گاؤں میں پیش آیا

  1. لکھنؤ کے بھدوانا کے رہنے والے راجپال کی بیٹی شیوانگی کی شادی ہفتہ کی رات ہوئی تھی۔ رسم کے بعد دولہا بارات لیے منڈپ پر پہنچا اور دلہن کا انتظار کرنے لگا۔ کچھ دیر بعد دلہن اپنے رشتہ داروں کے ساتھ منڈپ پر پہنچی۔ مالا پہننے کے بعد شیوانگی اچانک منڈپ میں گر گئیں۔

جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی ہیلت سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹر کے مطابق دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے ۔ دلہن کی موت کے بعد دونوں خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ چند ہی منٹوں میں ساری خوشیاں ماتم میں بدل گئیں.

Courtesy urduleaks

اپنا تبصرہ بھیجیں