جیل میں خاتون کی کئی مرتبہ کی گئی آبروریزی ، رہا ہوتے ہی کرلی خودکشی: رپورٹ

ایران : جیل میں خاتون کی کئی مرتبہ کی گئی آبروریزی ، رہا ہوتے ہی کرلی خودکشی: رپورٹ
تہران: ایران کے شمال مغربی ارمیا جیل میں ایک خاتون قیدی نے رہا ہونے کے فورا بعد ہی خودکشی کرلی ۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سرکار مخالف احتجاج کے دوران خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ جیل میں بند رہی یہ خاتون چیختی رہتی تھی ۔ وہ یہ کہتی تھی کہ آئی آر جی سی کی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں نے بار بار اس کی آبروریزی کی ہے ۔ ایران وائر کے مطابق خاتون کو اس کی سنگین ذہنی اور جسمانی حالت کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس کو چھوڑ دیا گیا تھا، لیکن اس کے زخم نہیں بھر سکے، اس لئے اس نے خودکشی کرلی ۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے ارمیا جیل کی خاتون قیدیوں سے بات کی، جو خود بھی ایک مرتبہ بند ہوچکی ہیں اور وہاں خواتین پر ہونے والے تشدد کو بھی دیکھ چکی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بکن شہر کی رہنے والی خاتون کا جیل میں جنسی استحصال کیا گیا تھا ۔ حراست میں لی گئی مظاہرہ کررہی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں تشدد اور آبروریزی جھیلتی ہیں ۔ ایسا صرف اس خاتون کے ساتھ نہیں تھا، سلاخوں کے پیچھے رہنے والی کئی خواتین کے ساتھ آئی آر جی سی خفیہ فورسیز کے ذریعہ جنسی استحصال کیا جارہا ہے ۔
courtesy: urdu news 18

اپنا تبصرہ بھیجیں