پولیس کے مطابق شردھا کو آفتاب نے مہاراشٹر سے دہلی منتقل ہونے کے ایک ماہ بعد قتل کیا۔ شردھا والدین کے خواہش کے خلاف آفتاب کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتی تھی۔

آفتاب کئی لڑکیوں کے ساتھ اسی فلیٹ میں سویا جہاں شردھا کی کٹی ہوئی لاش ریفریجریٹر میں پڑی تھی

آفتاب کئی لڑکیوں کے ساتھ اسی فلیٹ میں سویا جہاں شردھا کی کٹی ہوئی لاش ریفریجریٹر میں پڑی تھی۔
آفتاب نے اپنی گرل فرینڈ شردھا کا گلا دبا کر قتل کیا اور اس کی لاش کو 35 ٹکڑے کرکے ریفریجریٹر میں رکھا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بہت خواتین سے ملا اور ان کے ساتھ اسی فلیٹ میں سویا جہاں شردھا کی کٹی ہوئی لاش ریفریجریٹر میں پڑی تھی۔
شردھا والکر قتل کیس کی تحقیقات کر رہی دہلی پولیس اب اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ، کیا ملزم آفتاب پونا والا نے شردھا کو قتل کرنے کی سازش کے تحت دہلی کے چھتر پور میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ آفتاب ایک فوڈ بلاگر تھا اور وہ دارالحکومت دہلی میں ایک کال سینٹر میں کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جوڑے میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق شردھا کو آفتاب نے مہاراشٹر سے دہلی منتقل ہونے کے ایک ماہ بعد قتل کیا۔ شردھا والدین کے خواہش کے خلاف آفتاب کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتی تھی۔
پولیس کے مطابق شردھا کو آفتاب نے مہاراشٹر سے دہلی منتقل ہونے کے ایک ماہ بعد قتل کیا۔ شردھا والدین کے خواہش کے خلاف آفتاب کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہتی تھی۔

پولیس ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ ملزم آفتاب اور اس کی ماشوقا ڈیٹنگ سائٹ پر ملے اور 2019 سے رشتہ میں تھے۔ جوڑا اسی سال دہلی چلے گئے، اس سے پہلے وہ مہاراشٹر میں تھے۔

پولیس نے بتایا کہ وہ ایک ساتھ مختلف مقامات پر گومنے اور مارچ اپریل میں پہاڑی مقامات پر جاتے تھے۔ مئی میں وہ ہماچل پردیش گئے جہاں ان کی ملاقات دہلی کے چھتر پور میں رہنے والے ایک شخص سے ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر سے دہلی منتقل ہونے کے بعد وہ ابتدائی طور پر اس شخص کے فلیٹ میں ٹھہرے تھے۔

آفتاب نے چھتر پور میں فلیٹ کرائے پر لیا اور وہاں شردھا کے ساتھ شفٹ ہوگیا۔ فلیٹ کرائے پر لینے کے چند دن بعد آفتاب نے مبینہ طور پر شردھا کو 18 مئی کو گلا دبا کر قتل کردیا ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ بھی تفتیش کا معاملہ ہے کہ کیا آفتاب نے پہلے ہی اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی۔

دہلی پولیس نے چھ ماہ پرانے قتل کیس کو حل کیا۔ انہوں نے آفتاب پونا والا کو اپنی گرل فرینڈ شردھا کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو 35 ٹکڑوں میں کاٹنے کےالزام میں گرفتار کیا ہے۔

نیوز 18

اپنا تبصرہ بھیجیں