بڑا سانحہ ٹل گیا، 30 کلو آئی ای ڈی برآمد

بڑا سانحہ ٹل گیا، پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے 30 کلو آئی ای ڈی برآمد کیا: اے ڈی جی پی کشمیر پلوامہ،
10 اگست (شہربین ٹائمز ): بدھ کو ایک بڑا سانحہ ٹل گیا جب سیکورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ نصب کیا گیا ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) برآمد کیا۔ پلوامہ میں سرکلر روڈ پر تہاب کراسنگ کے قریب عسکریت پسندوں کی طرف سے نصب آئی ای ڈی کو سیکورٹی فورسز نے تلاش کیا اور اسے برآمد کیا۔ اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پلوامہ میں سرکلر روڈ پر تقریباً 25 سے 30 کلو گرام وزنی ایک آئی ای ڈی برآمد کی۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ پولیس کی طرف سے تیار کردہ مخصوص ان پٹ سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ہے۔ “پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پلوامہ میں سرکلر روڈ پر تہاب کراسنگ کے قریب تقریباً 25 سے 30 کلو گرام وزنی ایک آئی ای ڈی برآمد کیا ہے۔ پلوامہ پولیس کے ذریعہ تیار کردہ مخصوص ان پٹ سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ہے۔” کشمیر پولیس زون نے اے ڈی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں