خاتون ٹیچر خوفناک سڑک حادثہ میں ہلاک

تلگانہ عادل آباد ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک خاتون ٹیچر ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ صبح 9:30 بجے جین ناتھ پولیس اسٹیشن کے حدود میں بھوراج چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ متوفی موٹرسائیکل پر گیما اسکول میں ڈیوٹی انجام دینے کے لئے جا رہی تھی کہ بھوراج چیک پوسٹ کے قریب ایک لاری نے ان کی موپیڈ گاڑی کو پیچھے سے ٹکر دے دی ۔جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی خاتون ٹیچر کی موت ہوگئی۔اس حادثہ کے خلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا۔ ڈی ایس پی عادل آباد جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں