داماد نےسسر کو بولڈکردیا، شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے رد عمل کی ویڈیو وائرل

داماد کا سسر کو بولڈ، شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے رد عمل کی ویڈیو وائرل

اس میچ میں شاہین آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بولڈ کیا لیکن شاہین نے آفریدی کو آؤٹ کرکے جہاں زیادہ جشن منانے سے گریز کیا وہیں شاہد آفریدی کی بیٹیاں والد کے آؤٹ ہونے پر کافی حیران نظر آئیں۔

جیسے ہی شاہد آفریدی بولڈ ہوئے تو ان کی بیٹیوں کےحیران کن رد عمل کو کیمرے نے محفوظ کرلیا جس کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔

شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاء اللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں