عاشق کی ڈرامائی انٹری؛ دلہا کے سامنے دلہن کی مانگ سندور سے بھر دی؛ ویڈیو …لنک پر دستیاب ہے

ایک عاشق نے اس وقت شادی کے منڈپ پر ڈرامائی انٹری دیکر دلہن کی مانگ میں سندور بھردی جب اس کی محبوبہ کسی اور سے شادی کر رہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں شادی کی ایک تقریب میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب دلہن کا عاشق عین اس وقت اسٹیج پر آن دھمکا جب دلہا اپنی دلہن کو ہار پہنانے ہی والا تھا۔

عاشق جو بن بلائے مہمان کی طرح شادی کی تقریب میں داخل ہوا تھا نے دلہا اور دلہن کے بیچ میں آکر اپنی محبوبہ کی مانگ میں زبردستی سندور بھر دیا۔ اس دوران دلہن اسٹیج پر گر گئی اور دلہن کے رشتے داروں نے عاشق کی پٹائی کردی۔

اس دھینگا مشتی میں اسٹیج بھی ٹوٹ گیا۔ پورے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے عاشق کے ڈرامائی انداز میں انٹری کو زیادہ فلمیں دیکھنے کا سبب بتایا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے سابق عاشق کو کافی سمجھانے کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا اور اگلی صبح شادی کی رسم مکمل کر لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں