کرکٹ سٹہ بازی _ تین افراد گرفتار

حیدرآباد کے پرانا شہر میں کرکٹ سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب ہوا ہے سنتوش نگر پولیس نے کرکٹ سٹہ بازی کا پتہ چلاتے ہوئے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔ملزمین کی شناخت سید قطب الدین، محمد سلطان اور شیخ عرفان کے طورپر کی گئی ہے جوسنتوش نگر کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے ان کے قبضہ سے 65000روپئے کے علاوہ تین سل فونس بھی ضبط کرلئے۔اصل ملزم رحمت خان فرار بتایا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں