پڑوسی ملک میں‌تمام تعلیمی ادارے 16ستمبر سے کھل جائیں گے

پڑوسی ملک پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھل جائیں گے۔
منگل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کیا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ملک میں تمام تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھل جائیں گے۔‘
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سےپاکستان کے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں حکومت نے 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کیے تھے۔
پاکستان کے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے منگل کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’تمام نجی اور سرکاری سکول 16 ستمبر کو کھول دیے جائیں گے اور کسی بھی روز صرف 50 فیصد طلبہ کو سکول آنے کی جازت ہو گی۔ حکومت کی طرف سے بتائے گئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں