پاکستانی کامیڈین عمر شریف کے بارے میں‌اہم نیوز…امریکا لے جانے کے لئے ائیر ایمبولینس کا بندوبست..

پاکستان کی سندھ حکومت نے علیل معروف کامیڈین عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی۔

وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی، عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر شریف نے تصدیق کر دی۔

عمر شریف ایئر ایمبولینس میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔

دوسری جانب لیجنڈ اداکار کے بیٹے جواد والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں اور علاج کے اقدامات کرنے پر تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں۔

خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں