سیل چارجر نکالنے‌کے‌دوران‌الکٹرک شاک۔33 سالہ نوجوان کی موت

سیل چارجر نکالنے‌کے‌دوران‌الکٹرک شاک۔ نوجوان کی موت
نیلور:سیل فون چارجنگ سے نکلالنے کے دوران الکٹرک شاک کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا، یہ حادثہ ریاست آندھرا پردیش نیلور کے موضع سائید لا پلی میں پیش آیا ۔پولیس کے بموجب 33سالہ سریش سیل فون چارجنگ کو لگانے کے بعد اسے نکال رہا تھا کہ اچانک الکٹرک شاک کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی ۔معلوم ہوا ہے کہ وہ حال ہی میں کویت سے واپس ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں