قندھار پر افغان طالبان کا قبضہ. طالبان صرف 80 میل کابل سے دور…

کابل (۔ 13 اگست2021ء) افغان طالبان نے افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کا بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، افغان دارالحکومت کابل طالبان کی پہنچ سے صرف 80 میل دور رہ گیا، امریکا نے سفارتی عملے کو نکالنے کیلئے فوج افغانستان بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان ہر گزرتے دن کیساتھ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بعد ملک کے 2 سب سے بڑے شہروں قندھار اور ہرات پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان طالبان نے قندھار پر قبضے کے بعد قندھار جیل سے سینکڑوں قیدیوں کو رہا بھی کر دیا۔ موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان طالبان دارالحکومت کابل سے محض 80 میل دور رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں