آفتاب صحافت جو غروب ہوگیا

وادی کشمیر کے سینئر صحافی، روزنامہ وادی کی آواز کے مدیر اعٰلیٰٰ غلام نبی شیدا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
شیدا صاحب نا صرف کشمیر بلکہ برصغیر میں‌اردو جاننے والوں‌کے عزیز تھے .صحافیوں کے حق میں ہمیشہ آواز اٹھانےمیں پیش پیش رہتے تھے. سماج کی خدمت کرنے کا جذبہ بھی ان میں‌بھر پور تھا. ان کے انتقال سے ساری صحافی برادری غمزدہ ہے.
سٹیٹ پریس فورم کے صدر جناب شیخ امتیاز احمد نے شیدا صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیدا صاحب آفتاب، ہمیشہ سچ بولنے اور سچ کی پیروی کرنے والا،بابائے صحافت اور ایک ادارہ تھا.گذشتہ رات انتقال کرگئے . میں اُن کے اہل خانہ، دوستوں، ساتھیوں اور مداحوں سے گہری تعزیت پیش کرتا ہوں.”

اپنا تبصرہ بھیجیں