پاکستان بہترین اور سب سے زیادہ افادیت والی کورونا ویکسین حاصل کرنے کا خواہاں

پاکستانی حکومت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک انسداد کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے لیکن یہ سب سے زیادہ افادیت کی دوا کا حصول یقینی بنانے کے لیے ’استعمال سے پہلے دیکھو‘ کی حکمت عملی اپنا رہی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈان سے گفتگو میں کہا کہ ’رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسین کا حصول ہمارا ہدف ہے اور ہم اسے کرنے کے لیے پراعتماد ہیں، تاہم یہ کہنا کافی مشکل ہے کہ ہم کس تاریخ کو ویکسین حاصل کرلیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کووڈ 19 ویکیسن کی کچھ بین الاقوامی کمپنیوں سے قریبی رابطے میں تھی اور ہم ’اس کمپنی سے اس کو حاصل کریں گے جو اسے جلد تیار کرے گی‘۔

دوسری جانب وزارت صحت میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت ویکسین حاصل کرنے کی خواہش مند تو ہے لیکن یہ جلدی میں نہیں، اس کا مقصد ہے کہ ’مؤثر لاگت اور بہترین نتائج کی حامل‘ ویکسین حاصل کرے تاکہ لوگوں کو لگایا جاسکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں