مودی کی بائیڈن کو مبارکباد

مودی کی بائیڈن کو مبارکباد

نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے نو منتخب صدر جوزف آر بائیڈن سے ٹیلی فون پر بات کرکے انھیں مبارکباد دی ہے۔
مسٹر مودی نے امریکی صدر منتخب ہونے پر مسٹر بائیڈن کو گرمجوشی کے ساتھ مبارکباد دی اور کہا کہ اس الیکشن سے امریکی جمہوری روایات کے استحکام کا پتہ چلتا ہے۔
وزیر اعظم نے امریکہ کی نو منتخب نائب صدر سینیٹر کملا ہیرس کو بھی مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیے۔
دوران گفتگو مسٹر مودی نے سنہ 2014 اور 2016 کے اپنے امریکی دورے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر بائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقات کو بھی یاد کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور یکساں مفادات پر مبنی ہندوستان۔امریکہ عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق رائے ظاہر کیا۔
انہوں نے کووِڈ۔19 سے نمٹنے کے لیے کفایتی ویکسین مہیا کروانے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے اور بحر الکاہل کے خطے میں تعاون میں اضافہ کرنے جیسی ترجیحات کے بارے بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں