انٹر نیٹ خدمات بحال ، صارفین نے لی راحت کی سانس

*سرحدی کشیدگی کے بعد سرحدی ضلع کپواڑہ میں
تین روز بعد انٹر نیٹ خدمات بحال ، صارفین نے لی راحت کی سانس

سرینگر/15نومبر/سی این آئی/

لائن آ ف کنٹرول پر ہلاکت خیز گولہ باری کے بعد سرحدی ضلع کپواڑہ میں معطل شدہ موبائیل انٹر نیٹ خدمات تین روز بعد بحال کی گئی ہے ۔ جس کے ساتھ ہی صارفین نے راحت کی سانس لی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں کپواڑہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو لائن آف کنٹرول کے نصف درجن سیکٹروں میں ہندپاک افواج کے مابین ہوئی ہلاکت خیز گولہ باری کے بعد سرحدی ضلع کپواڑہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی تھی جس کو اتوار کی صبح دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔ نمائندے نے بتایا کہ شلنگ اور شدید فائرنگ کے ساتھ ہی انتظامیہ نے ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ کی معطلی کا اعلان کیا تھا اور دو دنوں تک معطل طور پر انٹر نیٹ خدمات معطل رہنے کے بعد سروس کو اتوار کی صبح دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر نیٹ خدمات کی معطلی کے باعث صارفین خاص طور پر طلبہ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور سروس بحال ہونے کے ساتھ ہی عام صارفین کے ساتھ ساتھ طلبہ نے بھی راحت کی سانس لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں