کورونا وائرس:سوموار کو 358نئے معاملات درج ،اموات کا سلسلہ بھی جاری،مہلوکین کی تعداد 1490پہنچ گئی

جموں کشمیر میں کورنا کیسوں میں کمی آنے لگی، سوموار کو 358نئے معاملات درج
اموات کا سلسلہ بھی جاری، 8مریض جاں بحق، مہلوکین کی تعداد 1490پہنچ گئی
جموں کشمیر میں متاثرین کی تعداد 96ہزار جبکہ شفایاب مریضوں کی تعداد 89ہزار کے قریب پہنچ گئی
سرینگر جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی آنے لگی ہے۔ سوموار کو 385نئے مثبت معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 96ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تازہ معاملات میں جموں سے 134اور کشمیر سے 251نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 623مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے۔ ادھر کورنا کے باعث اموات میں بھی روز بر وز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے۔سوموار کو مزید 8اموات کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1490پہنچ گئی۔ سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے س۔ سوموار کو مزید 8مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 1490تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سوموار ر کو 8افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔مزید 8ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مجموعی طور پر اموات کی 1490تک پہنچ گئی۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے سوموار کو مثبت معاملات سے زیادہ صحت یاب کیسوں کی تعداد ریکارڈ درج کر لی گئی اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 623مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے۔جبکہ سوموار کو 385نئے مثبت معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 96ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تازہ معاملات میں جموں سے 134اور کشمیر سے 251نئے کیس ریکارڈ کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں