پولیس کانسٹبل نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی

پولیس کانسٹبل نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی

حیدرآباد یکم نومبر /حیدرآباد کے مہانکالی پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج اسپیشل پروٹیکشن فورس سے وابستہ پولیس کانسٹبل نے گولی مارکرخودکشی کرلی۔ مدھو نامی پولیس کانسٹبل کی ڈیوٹی بینک آف مہاراشٹرا ایس ڈی روڈ کے پاس تھی، کل رات انھوں نے اپنی ایس ایل آریعنی سیلف لوڈنگ رائفل سے خود پرگولی چلالی جس کے نتیجہ میں ان کی مقام واقعہ پرہی موت ہوگئی۔ مدھو کا تعلق نلگنڈہ سے بتایا گیا ہے۔ اعلیٰ حکام نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا انتہائی اقدام کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں