سوندریا کالونی سری نگر میں سڑک پر دن دھاڑے لڑکی کا گلا کاٹ دیا گیا

ایک برہم عاشق نے سڑک کے بیچوں بیچ لڑکی کاگلاکاٹ دیا۔یہ واردات اے پی کے ضلع وشاکھاپٹنم میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کی سری نگر سوندریا کالونی میں 17سالہ لڑکی رہتی تھی۔قانون کے طالب علم جس کی شناخت اکھیل کے طورپر کی گئی ہے اس سے محبت کرتا تھا اور اس کو محبت کے نام پر ہراساں کیاکرتا تھا۔اکھیل،نے لڑکی کے قریب پہنچ کر اس کا گلا کاٹ دیا۔وہ مندر کے قریب دوسرے شخص کے ساتھ بات کررہی تھی کہ اچانک وہ وہاں پہنچا اور اس کا گلا کاٹ دیاجس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔اس واقعہ کے بعد لڑکی جس شخص سے بات کررہی تھی وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔اس کی شناخت رامو کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ملزم کو حراست میں لے لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں