جمعیت اہلحدیث کی بزرگ شخصیت شیخ غلام محمد کا انتقال ..صدر جمعیت نے ایثار کو سراہا

سرینگر/جمعیت اہل حدیث جموں و کشمیر کی بزرگ،دیرنہ،فعال،مخلص اور اخلاص سے سرشار شخصیت شیخ غلام محمدساکنہ وانی یار جمعہ کے صبح کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔اس دوران جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ادارہ شہربین ٹائمز نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحوم کے حق میں دعا مغفرت کی ہے۔شیخ غلام محمد ساکنہ وانی یار آج صبح اس دنیا سے انتقال کرگئے اور مالک حقیقی سے جا ملے۔اُن کی نماز جنازہ جمعیت اہلحدیث کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی صاحب نے ادا کی۔صدر محترم نے اس موقع پر کہا کہ ان کی رحلت پورے علاقے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی میں بہت وقت درکار ہوگا، اُن کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتی ہے کیونکہ فقید زمینی سطح کے کارکن تھے۔ساری جمعیت دست بدعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فقید کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ان کی خطاؤں کو بخش دے حسنات کو قبول کرے اور جملہ لواحقین صبر و جمیل کی دولت سے مالا مال ہو۔اس دوران شہربین ٹائمز کے ایڈیٹر شیخ امتیاز احمدنے مرحوم کے وفات پر پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کر کے مرحوم کے حق میں دعاء مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ادھر جمعیت اہل حدیث حلقہ سنوار کے ممبران نے بھی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں