‘مسئلہ کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ ہی نہیں بلکہ انسانیت کی بقا کا بھی مسئلہ ہے:شاہ محمود قریشی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایٹمی فلیش پوائنٹ ہی نہیں بلکہ کشمیر میں انسانیت کی بقا کا بھی مسئلہ بن گیا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت میں سیاسی یازمینی تنازع نہیں بلکہ انسانیت کی بقا کا مسئلہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جو عالمی قوانین کے برخلاف ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا” کہ آج ہی کے دن بھارتی افواج نے جموں و کشمیر پر قبضہ کیا تھا اور تب سے وادی میں انسانیت ہر روز مررہی ہے۔”

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر خاموشی پر عالمی برادری کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو کامیابی کے ساتھ اجاگر کیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں