مکان کا چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 5 خواتین ہلاک

25 اکتوبر مکان کا چھت گرنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کی 5 خواتین کی موت ہوگئی۔یہ خاندان اپنے بزرگ کی برسی کی تقریب منارہا تھا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ونپرتی کے بُدھارام گاوں میں پیش آیا۔ہفتہ کی رات برسی تقریب کے بعد گھر کے تمام افراد سورہے تھے کہ تقریبانصف شب کے بعد اچانک گھر کی چھت ان پر گر پڑی جس کے نتیجہ میں یہ خواتین ہلاک ہوگئیں۔یہ آبائی مکان کچھ عرصہ سے استعمال نہیں کیاجارہا تھا۔مرنے والوں کی شناخت 68سالہ مانیماں،38سالہ سُپرجا،21سالہ ویشنوی،18سالہ رنکی اور38سالہ اوما دیوی کے طورپر کی گئی ہے۔دیگر دو اس واقعہ میں معمولی زخمی ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں