کرفیو نافذ کرنے کیلئے 12 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جانے کا امکان

فرانس نے بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کرنے کے لیے 12 ہزار پولیس افسران تعینات کرنے کا امکان ظاہر کردیا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے کہا کہ فرانس کے بڑے شہروں میں کرفیو نافذ کرنے کے لیے 12 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نجی اجتماعات پر ‘6 اصول’ نافذ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیرس اور 8 دیگر بڑے شہروں میں کرفیو کا حکم دیا تاکہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر سے نمٹ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں