نواز شریف نریندی مودی کی بولی بول رہے ہیں،بے جے پی حکومت پاکستان توڑنا چاہیی ہے: عمران خان

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت پاکستان توڑنا چاہتی ہے‘ نواز شریف اور بھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں‘ نواز شریف انڈیا کا بیانیہ بول رہے ہیں جس سے ان کا بھارت سے تعلق بے نقاب ہوگیاہے .اپنے الزام میں عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب نریندر مودی کی بولی بول رہے ہیں جس پر پاکستان کے دشمن بغلیں بجارہے ہیں ‘یہ کیساانقلاب ہے کہ میاں صاحب اپنے بچوں کو لندن میں آرام سے بٹھا کر عوام کو سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں‘ ان کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا. عمران نے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر بھارتی سازش کو ناکام بنائے گی، فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، حکومت اپنے اداروں کا دفاع کرے گی‘سول ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں‘ فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے‘قوم پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کرپشن سے واقف ہے ‘ اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں‘ اپوزیشن کو فوج سے یہ مسئلہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں‘اپوزیشن جماعتیں عوامی نہیں ذاتی ایجنڈے پرہیں‘انہیں این آر او نہیں دیا جائے گا‘پارٹی رہنماءاوروزراءجارحانہ رویہ اختیار اور اپوزیشن کو بے نقاب کریں ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کوعمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت اور ترجمانوں کا اجلاس ہواجس میںموجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق حکومتی حکمت عملی پرمشاورت اور نوازشریف کی واپسی کے اقدامات پر غورکیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ترجمان اورپارٹی رہنما اپوزیشن کو بے نقاب کریں، اپوزیشن کو یہ مسئلہ ہے کہ انہیں ڈیل نہیں مل رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں