قابل اعتراض حالت میں ملے 4 شخص اور 5 خواتین، پولیس نے چھاپہ مار کر کیا گرفتار

پنجاب کے برنال میں پولیس نے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ یہاں ایک کالونی میں گھر کے اندر بدکاری دھندہ کروایا جاتا تھا۔ پولیس نے موقع سے پانچ خواتین اور چار مردوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے سبھی ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔
اس معاملے پر جانکاری دیتے ہوئے تھانہ سٹی ایک کے ایس ایچ و روپیندر پال سنگھ نے بتایا کہ کسی مخبر نے خبر دی تھی کہ ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک کالونی میں بدکاری کا جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور چھاپہ مار کر پانچ خواتین اور چار مردوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ملزموں کے خلاف الگ۔الگ دفعات کی بنیاد پر معاملہ درج کیا گیا ہے اور آگے کی جانچ کی جارہی ہے۔
الزام ہے کی مالکن خواتین اور مردوں کو کمرا دیکر وہاں پر بدکاری کا دھندہ کراتی تھی۔
پولیس نے خاتون سمیت نو لوگوں پر پولیس پر پرچہ درج کیا ہے۔ ملزموں میں پانچ خاتون اور چار مرد شامل ہیں
پولیس کے مطابق خاتون اپنے گھر میں باہر سے لوگوں کو بلاتی تھی اور ناجائز تعلقات بنانے کیلئے کمرا دیتی تھی۔
گھر کی مالکن اس کام کے ان سے موٹی رقم لیتی تھی۔ ساتھ ہی دھندے میں شامل خواتین سے بھی کمیشن لیا جاتا تھا
جیسے ہی پولیس کو اس کی خبر ملی وہاں جاکر پولیس نے چھاپہ مارا اور سبھی کو قبضے میں لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں